Advertisement

ن لیگ کو صرف جھوٹے کیسز بنانے آتے ہیں، پرویزالہیٰ

وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ ن لیگ کو صرف جھوٹے کیسز بنانے آتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ 22 سال سیاست کی ہے، ان کو صرف جھوٹے کیسز بنانے آتے ہیں۔

پرویزالہیٰ نے کہا کہ ان سے نہ کچھ ہونا ہے نہ یہ کچھ کرسکتے ہیں، جب سے یہ آئے ہیں عام آدمی کیلئے کچھ نہیں کیا۔

‘رانا ثناء اللہ کو سنجیدہ نہ لیں’

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو سنجیدہ نہ لیں، اس میں یہ کام کرنے کی عقل ہے؟ یہ جھوٹے مقدمات بنا کر اس میں بری طرح ناکام ہوتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو عمر قید ہوگی، کیس کا جائزہ لے لیا ہے، جھوٹے کیس عمران خان پر بنتے رہے ہیں، عمران خان کیلئے یہ کیس کوئی نئی چیز نہیں۔

 ‘مقدمہ بنانے والوں کو خود شرمندگی اٹھانی ہوگی’

پرویزالہیٰ نے کہا کہ میرا خیال ہے2 سے 3ہفتے انتظار کرلیں، مقدمہ بنانے والوں کو خود شرمندگی اٹھانی ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ لندن میں بیٹھا شخص دیکھے گا باقی جو بچ گئے وہ کتنے اندر ہوجاتے ہیں، جو بھاگ گیا ہے وہ دور سے بس خدا حافظ ہی کرے گا، آصف زرداری سے کافی عرصہ ہوگیا گفتگو نہیں ہوئی۔

آڈیو لیکس سے متعلق کابینہ کا بڑا فیصلہ کر لیا 

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان، ان کے ساتھی وزراء اور سابق سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر اعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دی گئی ہے۔

Advertisement

کابینہ نے ‘ڈپلومیٹک سائیفر’ سے متعلق آڈیو لیک پر ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات اور قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ نے 30 ستمبر کو عمران خان کی سائیفر سے متعلق آڈیو لیک پر کابینہ کمیٹی تشکیل دی تھی۔

 کابینہ کمیٹی نے یکم اکتوبر کو منعقدہ اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی جبکہ کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کے لئے پیش کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے ‘سرکولیشن’ کے ذریعے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔

سمری میں کابینہ کمیٹی نے سفارش کی کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کے قومی مفادات پر سنگین مضر اثرات ہیں، قانونی کارروائی لازم ہے، ایف آئی اے سینیئر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے۔

کابینہ کمیٹی نے کہا کہ ایف آئی اے انٹیلی جنس اداروں سے بھی افسران اور اہلکاروں کو ٹیم میں شامل کر سکتی ہے، ایف آئی اے کی ٹیم جرم کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version