Advertisement

پاکستان میں سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، امریکی سفیر

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے متاثرہ بھائیوں کو مشکل وقت میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کیلئے تین کروڑ ڈالرز اضافی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔

ڈونلڈ بلوم نے سیلاب متاثرین میں خیمے، بیت الخلا، حفظان صحت کی کٹس اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا اور امریکی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ عارضی پناہگاہوں کا جائزہ بھی لیا۔

امریکی سفیر نے کہا کہ رواں سال امریکا نے پاکستان کو تخمینہ 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز فراہم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اضافی مالی امداد سے نہ صرف سیلاب متاثرین کی ہنگامی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی جبکہ اضافی امداد کے تحت یو ایس ایڈ کے ذریعے غذائی اشیاء اور طبی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ متاثرین  کی بحال اور سردیوں سے بچنے کیلئے ساز و سامان کی فراہمی امداد کا حصہ ہے جبکہ امریکی حکومت جنسی امتیاز اور تشدد کی روک تھام کیلئے بھی پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔

اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہ کاریوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور مزید کہا کہ قدرتی آفات سے متاثرہ بھائیوں کو مشکل وقت میں اکیلا نہیں چھوڑا جائیگا۔

امریکی سفیر کے ہمراہ یو ایس ایڈ کے شراکتدار ادارے ایکٹیڈ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version