سی اے اے حکام نے پی آئی اے کی یورپی ملکوں میں پروازوں کی بحالی کے لیے اقدامات تیز کر دیے

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے پی آئی اے کی یورپی ملکوں میں پروازوں کی بحالی کے لیے اقدامات تیز کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی یورپی ممالک میں بحالی پر سی اے اے حکام نے یورپی یونین اور یورپی کمیشن حکام سے روابط تیز کر دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے حکام اور یورپی یونین حکام کا 8 گھنٹے طویل آن لائن اجلاس ہوا جس میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام سے یورپی یونین حکام نے اب تک کیے جانے والے اقدامات سے متعلق سوالات کیے، سی اے اے کے ڈائریکٹر لائسنسنگ اور دیگر شعبہ جات کے حکام نے یورپی یونین حکام کو اقدامات سے آگاہ کیا۔
ذرائع نے کہا کہ یورپی کمیشن، ایاسا حکام نے سی اے اے حکام سے لائسنسنگ، اوورسائٹ اور رجسٹریشن کے معاملات سے متعلق سوالات کیے، سی اے اے حکام نے یورپی حکام کو اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے حکام سے مطمئن ہونے کے بعد رواں ماہ کے دوران پاکستان سی اے اے کا متعلقہ وفد برسلز میں یورپی حکام کو ون آن ون بریفنگ دے گا، سی اے اے حکام کے اقدام سے مطمئن ہونے پر یورپی کمیشن یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی پاکستان کے آن سائٹ دورے پر بھی آئینگے۔
واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پائلٹس کے جعلی لائسنس اسکینڈل کے بعد جولائی 2022 سے یورپ میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی عائد ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News