Advertisement

پاک فضائیہ کی سیلاب متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوششیں جاری

پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ جیکب آباد اور بھولاری میں قائم شدہ، پاک فضائیہ کے فلڈ ریلیف کیمپوں میں موجود سیلاب سے متاثرہ بچوں میں گڈی بیگز تقسیم کئے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ، سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرینِ سیلاب کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے پی اے ایف فلڈ ریلیف کیمپوں میں موجود مصیبت زدہ بچوں میں چاکلیٹ، مٹھائیاں اور اسٹیشنری کے سامان پر مشتمل 8000 سے زائد پیکٹ تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لیے پاک فضائیہ کی ہنگامی رسپانس ٹیموں کی کاوشیں جاری ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے یہ کوششیں قدرتی آفات اور حادثات کے دوران پاک فضائیہ کےہمیشہ ہراول دستے کے طور پر پیش پیش رہنے کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں-۔

Advertisement

ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے امدادی سرگرمیوں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کے حصہ لیا تاکہ عزیز ہم وطنوں کے دکھوں کا مداوا ہو سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version