Advertisement

عمران خان کا وفاق کے ساتھ سندھ حکومت بنانے کا خواب مضحکہ خیز ہے، ناصر شاہ

ناصر شاہ

ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہوں، ناصر شاہ

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا وفاق کے ساتھ سندھ حکومت بنانے کا خواب مضحکہ خیز ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران کی سندھ والی ٹیم صرف سرکس میں کام کر سکتی ہے سیاست میں نہیں، سارا دن جگتیں کرنے والے سیاسی مسخرے رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران چاہتا ہے سب نااہل ہو جائیں اور وہ اکیلے اقتدار میں آجائے، خان نے جو بویا ہے وہی کاٹ رہا ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ عمران کا کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کراچی والوں کو یاد ہے، حیرت ہے جو قانون کی عزت نہیں کرتا وہ وکلا کے پاس خطاب کرنے گیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بلدیاتی کنونشن سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں بلدیاتی امیدواروں کو مبارکباد دیتا ہوں، اپنے امیدواروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ کراچی تحریک انصاف کا شہر ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کراچی کے لوگ سب سے زیادہ سیاسی شعور رکھتے ہیں، پاکستان میں تمام سیاسی تحریکیں کراچی سے اٹھتی تھیں، کراچی پاکستان کی قیادت کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کراچی دوبارہ پاکستان کی قیادت کرے کیونکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب بھی ہے، کراچی کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس بار تحریک انصاف وفاقی حکومت میں بھی آئے گی اور سندھ کی حکومت بھی ہماری ہو گی، اگلی بار ہم سندھ میں اپوزیشن میں نہیں بیٹھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version