Advertisement

حکومت کیخلاف جو کچھ ہونے جارہا ہے وہ اسکے وہم وگمان میں بھی نہیں، فیاض الحسن

فیاض الحسن

فیاض الحسن

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان کا نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف جو کچھ ہونے جا رہا ہے وہ اس کے وہم وگمان میں بھی نہیں ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کا تاریخی لانگ مارچ امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ رانا ثناء اللہ کی کھوکھلی بڑھکیں بند کروا دیگا، رانا ثناء اللہ جو صرف چھوٹی بڑھکیں مارتا اور دھمکیاں دیتا ہے اس کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

‘پی ٹی آئی کا پرامن احتجاج امپورٹڈ حکومت کو بہا لے جائے گا’

ترجمان وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پی ڈی ایم بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے، امپورٹڈ حکومت کے خلاف جو کچھ ہونے جا رہا ہے وہ اس کے وہم وگمان میں بھی نہیں ہے۔

Advertisement

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا پر امن احتجاج امپورٹڈ حکومت کو ساتھ بہا لے جائے گا، عوام اسلام آباد پہنچ کر رانا ثناء اللہ کو پکارے گی،”آجا مورے بالما تیرا انتظار ہے”، جو اب بڑھکیں مار رہا وہ اس دن ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گا۔

عمران خان کا ممکنہ دھرنا، اسلام آباد انتظامیہ نے تیاریاں مکمل کرلیں

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ممکنہ دھرنے کی کال سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد انتظامیہ نے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے 1100 سے زائد کنٹینر اکٹھے کر لیے ہیں جو کہ فیض آباد پہنچا دیئے گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دھرنے کے اعلان کے بعد اسلام آباد کو ایک ہفتے کے لیے مکمل سیل کر دیا جائے گا جبکہ اسکول و کالجوں میں چھٹیاں اور امتحانات ملتوی کیے جائیں گے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کو پولیس سمیت پچیس ہزار کی نفری فراہم کی جائے گی جبکہ ان کے پاس پچاس ہزار ربڑ گولیاں ہونگی جبکہ سیکورٹی ادروں کو ساٹھ ہزار سے زائد آنسو گیس کے شیل فراہم کر دیے گئے ۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کو دس ڈرون فراہم کیے جائیں گے جن کے ذریعے شیل مظاہرین پر پھینکیں جائیں گے جبکہ اینٹی رائیٹ کے لئے پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں نے پی ٹی آئی کے فنانسرز کے گرفتاریوں کے لیے لسٹیں تیار کر لی ہیں تاہم عمران خان نے اگر بنی گالہ سے دھرنے کا اعلان کیا تو بنی گالہ کو سب جیل قرار دے کر انہیں وہیں ہاؤس اریسٹ کر کیا جائے گا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version