Advertisement

ملک کہاں جارہا ہے کسی کو کوئی فکر نہیں، مصطفیٰ کمال

مصطفٰی کمال

مصطفٰی کمال کے کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف درخواست مسترد

پاک سر زمین پارٹی کے چئیرمین مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ ملک کہاں جارہا ہے کسی کو کوئی فکر نہیں ہے۔

مصطفٰی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں گیند و بلا چل رہا تھا اس پر ہم خاموش تھے، اب انتہا ہوگئی ہے کیونکہ لوگ اس ملک کو اپنی جاگیر سمجھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حکومت کے خاتمے سے قبل کہا تھا نکلا گیا تو بہت خطرناک بن جاؤنگا، یہ پاکستان کے وجود کیلئے خطرناک بن چکے ہیں۔

‘مان لیا کہ اقتدار دوبارہ مل جاتا ہے تو وہی چہرے واپسی آجائیں گے’

چئیرمین پاک سر زمین پارٹی کا کہنا ہے کہ ملک کہاں جارہا ہے کسی کو کوئی فکر نہیں ہے، مان لیا کہ اقتدار دوبارہ مل جاتا ہے تو وہی چہرے واپسی آجائیں گے،  بزدار عہدہ سنبھال لے گا تو فرح گوگی واپسی آجائیں گی، یہ تھی انکی ریاست مدینہ۔

Advertisement

مصطفٰی کمال نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کو بہت بڑا بنادیا گیا تھا، واپسی پر ایسا دکھاوا کیا گیا جیسے ورلڈکپ جیت لیا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ عمران خان خود گھڑی بیچتے ہوئے پکڑے گئے ہیں، آپ کے منہ سے دوسروں کو چور کہنا اچھا نہیں لگتا، اگر کوئی اور گھڑی بیچ دیتا تو عمران خان اس کے گھر پر جاکر مظاہرے کرتے۔

‘ایک فیصد بتا دیں غربت میں کمی آئی ہو’

چیئرمین نے کہا کہ ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جارہے، ایک فیصد بتا دیں غربت میں کمی آئی ہو، آپ کے پاس سوائے باتوں کے کچھ نہیں ہے۔

مصطفٰی کمال کا کہنا ہے کہ ہمارا دشمن ہم پر ہنس رہا ہے، 70 سال سے جو کام نہیں ہو پا رہا تھا دشمنوں سے وہ انہوں نے کر دیا۔ منظور پشتین نام لئے بغیر کچھ کہتا ہے تو ایف آئی آر کٹ جاتی ہے، لیکن غدار، جانور کہنے پر کچھ نہیں کہا جاتا۔

‘ملک کا تبدیلی کے چکر میں بیڑا غرق ہوگیا’

Advertisement

انہوں نے کہا کہ لوگ دیکھ کر کیا فیصلے کریں گے، عام آدمی کو بہت فرق پڑ رہا ہے، وہ مر رہے ہیں، اسی لئے ہمیں مسئلہ ہے آپ کو کھلی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

چئیرمین نے کہا کہ آپ کہتے تھے گورنر ہاؤس کو بلڈوز کرکے جامعات بنائیں گے، آپ کہتے تھے 50 لاکھ گھر دیں گے، ایک کروڑ نوکریاں دیں گے، آپ کہتے تھے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔

مصطفٰی کمال نے مزید کہا کہ جوڈیشری عام لوگوں کو نہیں چھوڑتی، یہاں پر انکی بیل منظور ہوجاتی ہیں، ملک کا تبدیلی کے چکر میں بیڑا غرق ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version