Advertisement

ڈی آئی خان؛ ٹریکٹر اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق جبکہ 33 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریکٹر اور ہینو ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہونے کے باعث 10 افراد جاں بحق جبکہ 33 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مغل کوٹ کے ساتھ شمبہ زرند کے قریب پیش آیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 6 خواتین سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 33 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں اور جانبحق افراد کو درازندہ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

شدید زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں ٹریفک حادثے انسانی جانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کا باعث بننے والے پچاس عوامل اور بیماریوں میں ٹریفک حادثات پندرہویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان میں ایڈز، ناقص خوراک، مرگی، تشدد کئی قسم کے سرطان اور خود کشیوں کی وجہ سے انفرادی طور پر ہونے والی اموات سے ٹریفک حادثات میں مرنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹریفک حادثات موٹر سائیکل سواروں، آٹو رکشا والوں اور موٹر کاروں اور وینز چلانے والوں کو پیش آئے اس کے بعد بسوں اور ٹرکوں کے حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version