Advertisement

حکومت گلگت بلتستان کی خواتین کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، خالد خورشید

  وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کی خواتین کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونی جواری سنٹر فار پبلک پالیسی اور یو این وومن کے مابین خواتین کے حقوق، فلاح و بہبود، ترقی اور فیصلہ سازی میں کردار کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان خواتین کی ترقی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں حکومت نے تعلیم، صحت، نقل و حمل اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔

اس موقع پر خالد خورشید نے اقوام متحدہ کے تمام اداروں کو گلگت  بلتستان جیسے دور افتادہ اور پسماندہ علاقے میں خواتین کی بہتری کیلئے مالی و تکنیکی معاونت فراہم کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ سونی جواری سنٹر فار پبلک پالیسی اور یو این وومن کے درمیان مفاہمتی یاداشت اس ضمن میں ایک اہم قدم ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ مفاہمتی یاداشت کے تحت وومن، سونی جواری سنٹر فار پبلک پالیسی اور حکومت گلگت بلتستان خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق ترقیاتی پالیسیوں اور منصوبوں میں صنفی نقطہ نظر کو مربوط کرنے کیلئے بشمول چارٹر آف مساوات کے مسودے میں تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔

 وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کاپہلا صنفی مساوات کی پالیسی اور ایکشن پلان گلگت بلتستان میں ایٹا اکٹھا کرنے کیلئے ڈیٹا حب کے قیام پر مبنی ترقیاتی پالیسیاں، بشمول گاؤں کے ترقیاتی منصوبے، خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے، خواتین کیخلاف تشدد، خواتین کی سیاسی شرکت اور سماجی ہم آہنگی کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات اٹھانا اور پاکستان کے انٹرایجنسی جینڈر اینڈ ڈویلپمنٹ اینگیڈ جیسے پلیٹ فارم کے ذریعے گلگت بلتستان میں ترقیاتی شراکت داروں، ڈونرز اور سٹیک ہولڈرز کے درمیان روابط پیدا کرنا، صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے جینڈر تھیم گروپس (جی ٹی جی) اور دیگر متعلقہ گروپس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اس موقع پر یو این وومن کی کنٹری ریپریسینٹیٹیو شرمیلا رسول نے حکومت گلگت بلتستان سے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یو این وومن دور افتادہ اور پسماندہ دیہی علاقوں کی خواتین کی ترقی، تعلیم اور صحت کے شعبے میں خصوصی اقدامات کرے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version