Advertisement

ہمارے سامنے ایک فسادی ٹولا آ کر کھڑا ہوگیا ہے، خرم دستگیر

خرم دستگیر

خرم دستگیر کی پریس کانفرنس

خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ہمارے سامنے ایک فسادی ٹولا آ کر کھڑا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھڑی چور فتنہ اور فساد بہت تباہی کر چکا ہے، آج ہم اپنے لیڈر کو واپس بلانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

  انہوں نے کہا کہ دنیا میں اگر کسی پاکستانی لیڈر کی عزت ہے وہ میاں نواز شریف کی ہے، میاں صاحب اب ملک کو ترقی چاہیے آپ واپس آجائیں۔

خرم دستگیر خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں کوئی سیلاب زدگان کا حال پوچھتا ہے اور سر پر ہاتھ رکھتا ہے تو وہ صرف نواز شریف ہے، ترقی بھی نواز شریف دیتا ہے اور امن بھی نواز شریف دیتا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ 1998 میں جب ہندوستان نے دھماکہ کیا تو نواز شریف نے فتنہ کی طرح یہ نہیں کہا کہ 2 منٹ کی خاموشی کریں، میں پورے ملک میں گیا ہو اگر ترقی پر کسی کی مہر ہے تو وہ نواز شریف کی ہے۔

Advertisement

خرم دستگیر خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ بہادری نعروں سے نہیں ہوتی جان ہونی چاہیے،28 مئی کو نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بزدل انسان عمران جو آج بھڑکیں لگا رہا ہے، جب عمران خان کا امتحان ہوا 2019 میں تو اس نے کشمیر بھیج دیا۔

خرم دستگیر نے یہ بھی کہا کہ ہمارے سامنے ایک فسادی ٹولا آ کر کھڑا ہوگیا ہے، ہم سڑکیں بنانے والے ہیں یہ سڑکیں کھودنے والے ہیں جبکہ ہم امن دینے والے ہیں یہ بد امنی پھیلانے والے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کل بھی نواز شریف کا تھا اب بھی نواز شریف کا ہے ، ہم اس فسادی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اس کا مقابلہ کریں گیے، ہم اس کو ووٹ کی طاقت سے چاروں صوبوں میں گرائیں گئے۔

وزیر توانائی خرم دستگیر خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سی پیک بنانے والے ہیں اور یہ اس کو برباد کرنے والے ہیں، انشاءاللہ پورے ملک میں بجلی ،کھاد اور گندم سستی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version