Advertisement

آئی جی سندھ کا او آئی سی سی آئی کا خصوصی دورہ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا بڑا ایکشن

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے او آئی سی سی آئی کا خصوصی دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹریز (OICCI) کے دفتر شیل ہاؤس کلفٹن کا دورہ کیا۔

سی ای/ سیکریٹری جنرل عبدالعلیم اور ممبر کمیٹی او آئی سی سی آئی و دیگر شرکاء نے آئی جی سندھ کو خوش آمدید کہا اور دوران ملاقات تاجر برادری اور باالخصوص بیرونی ممالک کے سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل و مشکلات سمیت امن و امان کی موجودہ صورتحال، ٹریفک جام جیسے ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پولیس سے مربوط و مستحکم روابط کے لیے فوکل پرسن نامزد کرنے کی سفارش کی۔

اس موقع پر سیکریٹری جنرل عبدالعلیم نے کہا کہ اس تنظیم کا قیام 150 سال قبل عمل میں لایا گیا جسکا مقصد بیرون ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کرنیوالوں کو پروٹیکٹ کرنا اور ملکی معیشت کی ترقی میں انکے کردار کو مذید تقویت دینا ہے، موجودہ اور نئے سرمایہ کاروں کو پروموٹ کرنا اور اس حوالے سے انکی بھرپور معاونت و رہنمائی کرنا OICCI کا وژن ہے۔

آئی جی سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسٹریٹ کرائمز، دوران ڈکیتی قتل اور منشیات جیسے جرائم انتہائی اہم اور حساس ایشوز ہیں جنہیں سندھ پولیس سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی اکثریت منشیات و دیگر نشہ آور اشیاء کے استعمال کرنیوالوں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز، قتل، دوران ڈکیتی قتل، منشیات کی خرید وفروخت کے خلاف سندھ پولیس جدید تیکنیکس پر مشتمل حکمت عملی اور لائحہ عمل کے تحت آگے بڑھ رہی ہے، معصوم شہریوں کو جانی و مالی نقصان پہنچانے والوں سے پولیس ہرگز رعایت نہیں کرے گی اور بلا امتیاز پولیس ایکشن سے معاشرے کے ان ناسوروں کے خاتمے کو یقینی بنائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جرائم سے صوبہ سندھ ہی نہیں بلکہ ملک کے دیگر صوبے بھی متاثر ہیں تاہم سندھ پولیس دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر،انکے گروہوں اور سرپرستوں کی بیخ کنی میں شب و روز سرگرم اور مصروف عمل ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ انسداد منشیات کے خلاف تمام ایس ایس پیز تفویض کردہ ٹاسک پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں جسکے تحت منشیات، گٹکا ماوا کی خرید و فروخت کے خلاف صوبائی سطح پر بلا تفریق ایکشن کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ امتناع منشیات ایکٹ میں ترامیم پر مشتمل جامع سفارشات بھی حکومت سندھ کو ارسال کی جارہی ہیں جسکا مقصد موجودہ قانون کو مذید سخت اور امتناع منشیات اقدامات کے تحت اسے مؤثر بھی بنانا ہے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ سی ٹی ڈی، آر آر ایف اور انویسٹی گیشن کی اپ گریڈیشن اور استعدادی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مکمل سپورٹ فراہم کر رہی ہے جس کے لیے میں حکومت سندھ کا مشکور و ممنون ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پولیسنگ کے ہر عمل میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ایک ضرورت بن چکا ہے۔پولیس تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ماڈرن تیکنیکس، اسکی اہمیت اور افادیت کو پیش نظر رکھ کر آگے بڑھ رہی ہے۔

آئی جی سندھ نے او آئی سی سی آئی سے روابط اور ان کے مسائل و مشکلات کے حل کے لیے اے آئی جی آپریشنز سندھ کو فوکل پرسن نامزد کرتے ہوئے خصوصی ہدایات بھی دیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version