Advertisement

عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کی رپورٹ، زمان پارک کی سیکیورٹی ہائی الرٹ

زمان پارک

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کے خدشے کے پیش نظر زمان پارک کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی اسپیشل برانچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور ممکنہ قاتلانہ حملے سے خبردار کیا ہے۔

زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر اضافی اسپیشل برانچ اور مرد و خواتین پولیس اہلکار بھاری تعداد میں تعینات کیے گئے ہیں۔

عمران خان کے گھر کے دیوار کے ساتھ سیکیورٹی کے پیش نظر ریت کے تھیلوں کی دیوار قائم کی گئی ہے جبکہ سیمنٹ ے بلاکس رکھ کر بھی حفاظتی دیوار بنا دی گئی ۔

زمان پارک جے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ریت کے تھیلوں کی چیک پوسٹ قائم کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی کے لئے مزید کیمرے بھی نصب کر دئیے گئے  ہیں۔

Advertisement

سیکیورٹی خدشات کے باعث کسی بھی نامعلوم شخص یا گاڑی کو خان ​​کی رہائش گاہ کے اندر جانے کی سختی سے پابندی عائد ہوگی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اس وقت اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کے ہمراہ زمان پارک لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔

علاوہ ازیں عمران خان کی رہائش گاہ پر صرف ان پارٹی رہنماؤں کو داخلے کی اجازت ہوگی جن کے نام پولیس کو فراہم کی گئی فہرست میں ہیں۔

خیال رہے کہ اسپیشل برانچ نے رپوردی تھی کی پی ٹی آئی کے چئیرمن عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے۔

سیکیورٹی انتظامات کے جائزے کیلئے سی سی پی او کی زمان پارک آمد

زمان پارک  میں عمران خٓن کی رہائشگاہ کے باہر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے سی سی پی او غلام ڈوگر پہنچے ہیں۔

Advertisement

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے زمان پارک پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے سی سی پی او زمان پارک میں پی ٹی آئی کے چئیرمن عمران خان سے ملاقات بھی کریں گے۔

ملاقات کے دوران سی سی پی او عمران خان کو سیکورٹی کے حوالے سے کئیے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version