Advertisement

بلدیاتی الیکشن ہر صورت شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے، تنویر الیاس

وزیراعظم آزاد کشمیر

’فلسطین کےمعاملے پر صرف مذمت کافی نہیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے‘

تنویر الیاس نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن ہر صورت شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ایک روزہ دورہ راولاکوٹ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحلہ وار الیکشن کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے لیکن ہمارے پاس آپشن موجود ہیں۔

 انہوں نےکہا کہ لوگ الیکشن کی بھرپور تیاری جاری رکھیں، ریاست کے لوگوں کو امور ریاست میں حصّہ لینے کے لیے بلدیاتی انتخابات انتہائی اہم ہیں۔

سردار تنویر الیاس نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت تمام مشکلات کو برداشت کر کے الیکشن کر وا رہی ہے، ہمیں الیکشن یا حکومت کسی ایک کا کہا گیا تو ہم نے الیکشن کا آپشن قبول کیا، ربڑ سمٹپ والی حکومت نہیں چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت شفاف انتخابات کے لیے سرگرم ہے کسی اپوزیشن جماعت کو انگلی اٹھانے کی نوبت نہیں ملے گی۔

Advertisement

وزیراعظم آزادجموں و کشمیر نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں آزاد کشمیر حکومت کی ہر طرح کی معاونت کی جائے گی، حکومت کسی صورت اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کی جماعتوں کو میدان سے بھاگنے نہیں دیں گے، بلدیاتی الیکشن ہر صورت شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ جو لوگ سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر الیکشن سے راہ فرار چاہتے ہیں انہیں بتانا چاہتا ہوں سیکورٹی کی فراہمی حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے وہ مہیا کریں گے۔

اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات چوہدری محمد رفیق نیئر اور دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار
سندھ میں امن و امان سے متعلق صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب
کچے میں جو بھی اغوا میں ملوث ہیں اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، صدر مملکت
گورنر سندھ سے محسن نقوی کی ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version