Advertisement

پولیس کا حلیم عادل شیخ کے گھر ایک بار پھر چھاپہ

پولیس نے ایک بار پھر اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کے گھر چھاپہ مارا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل کے گھر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں چھاپہ مارا گیا، مقدمہ گلشن معمار تھانے میں گزشتہ روز درج کیا گیا تھا، مقدمے میں دیگر دفعات بھی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا ردعمل

خرم شیر زمان نے حلیم عادل شیخ کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کل پیپلز پارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ہمیں جھوٹے کیسز میں نامزد کیا جارہا ہے، کسی بھی طریقے سے ہماری تحریک کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہفتے والے دن ہم نے اسلام آباد پہنچنا ہے اور آج بیسیوں ایف آئی آر حلیم عادل شیخ کے خلاف جاری کی گئی ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس کوئی بھی ایسی دستاویز نہیں تھی کہ کسی کے گھر میں گھس جائے، ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے ہم کسی بنانا ریبپلک میں رہ رہے ہیں، اسٹریٹ کرائم پر پولیس کی کوئی کارکردگی نہیں ہے، حلیم عادل دو گھنٹے قبل یہاں سے جا چکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو اس حوالے سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں، عمران خان اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں، یہ لوگ اب حدیں پار کر رہے ہیں، چیف جسٹس ان لوگوں سے پوچھیں کہ کس قانون کے تحت یہ کارروائیاں کی جارہی ہیں؟

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی زیدی کا ردعمل

علی زیدی نے حلیم عادل شیخ کے گھر پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا بھول گئے کہ فرعون کا کیا حال ہوا؟ کوئی وارِنٹ نہیں پولیس کے پاس، بیڈ روم توڑ کر گھر میں گھسنا، یہ لوگوں کو پش کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو ان لوگوں نے اپنا ملازم بنایا ہوا ہے، کچھ بھی کر لیں ہمارا لانگ مارچ نہیں رکنے والا۔

 

Advertisement

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version