Advertisement

سردیوں کی پہلی بارش کی پیشگوئی، متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات کیلئے مراسلہ جاری

بارش

مغربی ہواؤں کی آمد، کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

پاکستان بھر میں موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کےبعد متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات کیلئے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کاسلسلہ آج سے ملک میں داخل ہوگا جس دوران 7 نومبر تک اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا اورپنجاب میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان اور سندھ کے کچھ علاقوں میں اتوار کو بارش ہوگی  جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ حکام کو پیشگی انتظامات کرنے کے لئے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کئے جانے والے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے کوئٹہ، ژوب، لورالائی، قلات ،سبی اور نصیرآباد ڈویژن کے مختلف اضلاع 6 نومبر سے مشرق سے ہوا کے شدید کم دباؤ کئ کی لپیٹ میں آنے کے باعث موسم سرما کے پہلی بارشوں کی سبب بن سکتا ہے جبکہ زیارت ,کان مہترزی کے پہاڑی سلسلوں پر ہلکی برفباری بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان نے ان ممکنہ بارشوں کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات کرنے اور موسم کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لئے مراسلہ لکھ دیا۔ تاکہ کسی بھی صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے۔

Advertisement

خیال رہے کہ ملک بھر میں سردیوں کی پہلی بارش کا سلسلہ 6 نومبر سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ موسم سرما کی پہلی بارش کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری بھی توقع کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 نومبر کی رات سے 7 نومبر تک سندھ سمیت بلوچستان اور کراچی سمیت اندرون سندھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شمالی بلوچستان سمیت بالائی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 5 تا 7 ڈگری کم ہونے اور جنوبی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 2 تا 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہونے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version