Advertisement

 سرمایہ کاروں کو سہولیات اور قانونی تحفظ فراہم کریں گے، سردار تنویر الیاس  

سردار تنویر الیاس

حکومت میں آکر اپنے وعدے وفا کریں گے، سردار تنویر الیاس

سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات اور قانونی تحفظ فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا اجلاس ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غربت کے خاتمے کیلیے سمال انڈسٹریز منصوبہ بندی کرے۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو صنعتوں کے فروغ کیلیے آسان شرائط پر قرضوں کا آغاز کیا جائے جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں کاٹیج انڈسٹری کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی و درمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ کیلیے کوششیں کی جائیں جبکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ہرممکن اقدامات بھی کئے جائیں۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ

Advertisement

مقامی سطح پر تیار اشیاء کی مارکیٹنگ کیلیے ڈسپلے سینٹر بنائے جائیں۔

اجلاس میں وزیر خزانہ عبدالماجد خان، معاون خصوصی سمال انڈسٹریز، اطلاعات چوہدری محمد رفیق نیر، پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی، سیکرٹری سروسز و انلینڈ ریونیو راجہ امجد پرویز علی خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی فنانس سید وارث علی گیلانی   نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version