Advertisement

ہم عمران خان کی سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، فیاض الحسن

فیاض الحسن

فیاض الحسن

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کی سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان پر فائرنگ کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب تحقیقات کی نگرانی خود کر رہے ہیں، تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اصلی چہرے و عناصر بے نقاب کئے جا سکیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے فائرنگ کرنے والے ملزم کا وڈیو بیان لیک کرنے کا سختی سے نوٹس لیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملزم کا بیان لیک کرنے پر ایس ایچ او سمیت تھانے کا پورا عملہ معطل کر دیا ہے اور جامع تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے انسپکٹر جنرل کو غیر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے اور رپورٹ فوری طور پر پر پیش کرنے کا کہا ہے، تھانے کے عملے کے موبائل فونز قبضے میں لئے گئے ہیں جنکا فرانزک آڈٹ کرایا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے بیان لیک ہونے کے واقعے کی انکوائری کا حکم دیا ہے، اس واقعے کے پیچھے تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائیگا، عمران خان پر حملہ کرنے والے دشمنوں کے مذموم عزائم کو بے نقاب کیا جائیگا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ عوام منتظر ہیں کہ ان کا لیڈر عمران خان جلد ان میں واپس آئے تاکہ نا اہل، نکھٹو اور نکمے حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے بھگایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version