Advertisement

عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ، تحریک انصاف کا دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا انتخابات اور فوجی عدالتوں کیخلاف مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر کے معاملے پر تحریک انصاف کی جانب سے دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رہنماوں کو زمان پارک طلب کر لیا ہے جہاں اہم میٹنگز ہوں گی اور پولیس کی جانب سے درج کیے جانیوالے مقدمے کے حوالے سے مشاورت کی جائیگی۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں عمران خان قاتلانہ حملے کے حوالے سے اندراج مقدمہ کے لیے درخواست جمع کروائی تھی جس پر سپریم کورٹ نے چوبیس گھنٹے میں مقدمہ درج کر کے کاپی پیش کرنے کا حکم دیاتھا تاہم پولیس نے تحریک انصاف کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کے بجائے اپنی مدعیت میں ہی مقدمہ درج کر دیا ہے۔

پولیس کے اس اقدام پر تحریک انصاف نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہآج انسپکٹر جنرل پولیس کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائیگا۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما پریس کانفرنس کر کے آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کریں گے۔

Advertisement

سپریم کورٹ کے حکم پر پولیس نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کر لیا

گزشتہ روز سپریم کورٹ کے حکم پر واقعے کا مقدمہ پولیس نے درج کر لیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں ۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ تھانہ سٹی وزیر آباد میں درج کیا گیا، قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ہے، ایف آئی آر کو کل سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا، سپریم کورٹ میں پیش کرنے کے بعد ایف آئی آر کو عام کیا جائے گا۔

ذرائع کیا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے بعد کل ہی مرکزی ملزم نوید کی باقاعدہ گرفتاری ڈال دی جائے گی، ملزم اس وقت سی ٹی ڈی کی حراست میں لاہور چونگ کے ایک سیل میں موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا اورپنجاب کےگورنرز کی نامزدگی کا اعلان
ایف آئی اےسائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دیے گئے
چارے کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے آ گیا
صدرمملکت آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
آزادکشمیر الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو پیش ہونے کا حکم
اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version