مرکزی حکومت کی وجہ سے ہمیں معاشی مسائل کا سامنا ہے، بیرسٹر سیف

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی وجہ سے ہمیں معاشی طور پر کئی مسائل کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صحافت کے شعبے سے وابستہ لوگوں کے کئی مسائل ہیں جبکہ کئی مسائل تو صحافیوں کے آپس میں اختلاف کی وجہ سے حل نہیں کئے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سوشل میڈیا انفلوونسرز کو میرٹ پر بھرتی کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کی وجہ سے ہمیں معاشی طور پر کئی مسائل کا سامنا ہے، وفاق اگر ہمیں بقایاجات دیدیں تو ہمارے ساری مسائل حل ہوسکتے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ سیلاب سے بہت نقصان ہوا ہے لیکن وفاق ہمیں اس میں بھی کچھ نہیں دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنسز ختم ہوئے تو اب کراچی سے “شر کی جیل” بھی پریس کانفرنس کرتا رہتا ہے جبکہ ہمیں بہت مزہ آتا ہے جب رانا ثناء اللہ چیخے مارتا ہے، ہم اسکو بہت انجوائے کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے ہم اسلام آباد مزے سے آرہے ہیں، عمران خان جب اسلام آباد پہنچیں گے اور حکم کریگے تو ہم یہاں سے روانہ ہونگے جبکہ 10 ماہ کیا اگر سال بھی تحریک چلانی پڑی چلائینگے۔
معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ جب سے عمران خان نے سندھ آنے کا اعلان کیا ہے توکرپٹ ٹولے کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہیں جبکہ شرجیل میمن مسلسل پریس کانفرنسز کرکے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد شرجیل میمن کو تین تلوار چوک پر لٹکائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کی کرپشن کی داستانیں سب کو یاد ہیں، انکے گھر سے غریب عوام کے لوٹے ہوئے اربوں روپے برآمد ہوئے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شرجیل میمن عمران خان کے خلاف بیان بازی ترک کرکے صوبے کی حالت زار بہتر کرنے پر توجہ دیں، سندھ کے کرپٹ مافیا کے احتساب کے دن قریب ہیں۔
معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ سندھ کے کرپٹ مافیا کے احتساب کے دن قریب ہیں، چوروں اور ڈاکوؤں سے ؎ سندھ کے غریب عوام کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

