Advertisement

چین کا پاکستان کو ہیپاٹائٹس اے کی ویکسین کا عطیہ

ہیپاٹائٹس اے

چین کی جانب سے پاکستان کو ہیپاٹائٹس اے کیویکسین کی ایک لاکھ خوراک عطیہ دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ اف امیوناییزیشن کے زیر اہتمام  تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے تقریب کی صدارت کی۔

اس موقع پر چین نے پاکستان کو ہیپاٹائیٹس اے ویکسین کی ایک لاکھ خوراک عطیہ دی جبکہ  وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے ساینوویک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گاؤ چیانگ سے عطیہ وصول کیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے  چین کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران بھی چین فوراً پاکستان کی مدد کو آیا۔سیلاب کی بدولت پاکستان کو شدید جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا حصہ ایک فیصدبھی نہیں تاہم تباہی کا سامنا ہمیں ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیرصحت عبدالقادرپٹیل  نے کہا ہے کہ چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین سائنو ویک نے پاکستانیوں کو وباء سے محفوظ رکھا۔پاکستان نے بہتر حکمت عملی اپنا کر کورونا وباء پر قابو پایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version