امپورٹڈ حکومت کے خلاف لانگ مارچ کے لیے کپتان نے دوبارہ کال دی ہے، عمران اسماعیل

سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف لانگ مارچ کے لیے کپتان نے دوبارہ کال دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران اسماعیل نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان پر حملہ ہوا تو وہ اس وقت بھی کلمہ پڑھ رہے تھے، یہ حملہ عمران خان پر نہیں ملک پر تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے منگل سے دوبارہ لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیرآباد میں جہاں مجھے گولیاں لگیں مارچ وہیں سے شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ 10سے 15روزمیں راولپنڈی پہنچیں گے، شاہ محمود قریشی جی ٹی روڈ پر مارچ کو لیڈ کریں گے، روزانہ مارچ سےخطاب کروں گا، میں خود راولپنڈی آؤں گا، پورے ملک سے لوگ آئیں گے، راولپنڈی پہنچ کر مارچ کو میں خود لیڈ کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News