Advertisement

گورنر خیبر پختونخوا کے تقرر کیلئے سمری ارسال

گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا کے تقرر کے لئے صدر مملکت کو سمری ارسال کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس نے گورنر کے پی کے کے تقرر کی سمری صدر کو ارسال کر دی ہے ۔

سمری میں حاجی غلام علی  کو گونر کے پی بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جن کا تعلق جمیعت علماء اسلام فضل الرحمان گروپ سے ہے۔

خیال رہے کہ صدر مملکت کی منظوری کے بعد حاجی غلام علی گورنر خیبرپختونخوا تعینات ہوں گے۔

حاجی غلام علی کا تعلق جے یو آئی (ف) سے ہے، مولانا فضل الرحمان نے انہیں نامزد کیا ہے۔

Advertisement

غلام علی پشاور کے ضلعی ناظم بھی رہ چکے ہیںاور اب ان کے بیٹے زبیر علی پشاور کے میئر ہیں۔

ان کی تقرری کا سیاسی و سماجی حلقوں میں خیر مقدم کیا جائے گا تاہم تاجر برادری بھی ان کی تقرری کا خیر مقدم کرے گی۔

واضح رہے کہ 10 اپریل کو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اراکین میں سے ایک، شاہ فرمان نے 11 اپریل 2022 کو باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ پیش کیا اور اسے صدر عارف علوی کو بھجوا دیا تھا۔

اس کے بعد سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق احمد غنی آئینی تقاضوں کے مطابق لیکن محدود اختیارات کے ساتھ قائم مقام گورنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

گزشتہ تقریباً آٹھ ماہ سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اتحادی شراکت دار اسٹریٹجک اہمیت کے حامل صوبے کے گورنر کی تقرری پر اتفاق رائے تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔

علاوہ ازیں گزشتہ ایک ماہ سے میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ حاجی غلام علی گورنر بن سکتے ہیں تاہم ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version