Advertisement

شہید صحافی ارشد شریف کی اہلیہ نے ڈاکٹر فرخ کمال کو خط لکھ دیا

شہید صحافی ارشد شریف کی اہلیہ صومیہ ارشد نے ڈاکٹر فرخ کمال کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہید صحافی ارشد شریف کی اہلیہ نے ڈاکٹر فرخ کمال کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ قانونی چارہ جوئی کیلئے ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم کی جائے۔

خط میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ خاندان کی طرف سے میرے بھائی نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حصول کیلئے کوشش کی، میرے بھائی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ دینے کے بجائے پولیس اور ہسپتال کے چکر کاٹنے پر لگا دیا گیا۔

ارشد شریف کی اہلیہ نے خط میں لکھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حصول میں مشکلات جھیلنے سے میں، شہید کی ماں اور یتیم بچے ذہنی تناؤ کا شکار ہو چکے ہیں، سوشل میڈیا پر پوسٹ مارٹم رپورٹ گردش کر رہی ہے جس کے سبب مختلف افواہیں پھیل رہی ہیں۔

انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ وقت ضائع کیے بغیر پوسٹ مارٹم کرنے والے تمام ڈاکٹرز کے دستخط شدہ مصدقہ رپورٹ فراہم کی جائے۔

Advertisement

ڈائریکٹر ہسپتال پمز ارشد شریف کے اہل خانہ سے ملنے والے خط سے بے خبر

ڈائریکٹر ہسپتال کے مطابق ان کو ارشد شریف کے اہل خانہ کی طرف سے کوئی خط موصول نہیں ہوا۔

جوائنٹ ای ڈی پمز کی خط پر مہر نے پمز کو خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version