Advertisement

وفاقی وزیرآئی ٹی سے سی ای او زونگ کی ملاقات، فائیو جی اور کنیکٹوٹی سمیت دیگر امور پر گفتگو

فاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے سی ای او زونگ وانگ ہووا نے ملاقات کی جس میں اسپیکٹرم، فائیو جی، کنیکٹوٹی اور معیاری ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی پہلی ترجیح ہے۔

‘ٹیلی کام سیکٹر کو اپنے انفرا اسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنا ہوگا’

انہوں نے کہا کہ سروسز کے معیار کو بہتر کرنے کے لیئے ٹیلی کام سیکٹر کو اپنے انفرا اسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنا ہوگا۔

امین الحق نے کہا کہ سیلولر موبائل آپریٹرز کے مسائل اور ٹیکس ایشوز کو حل کرنے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔

فاقی وزیر آئی ٹی نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ورلڈ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے آئندہ سال فائیو جی لانچنگ کیلئے پرعزم ہیں۔

Advertisement

سی ای او زونگ

دوسری جانب زونگ ہووا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائیو جی لانچنگ میں زونگ وزارت آئی ٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔

سی ای او زونگ نے مزید کہا کہ جلد ہی ای کامرس کیلئے مائیکروفنانس طرز کی ایپلی کیشن متعارف کروارہے ہیں۔

پی ٹی اے کیجانب سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

چند ہفتے قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ایک اچھی سہولت کا اعلان کیا گیا تھا۔

 قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بریفنگ کے دوران پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے نے ایف بی آر کو اوورسیز کے ایک فون پر ٹیکس چھوٹ کی سفارش کردی تھی۔

Advertisement

پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ذاتی استعمال کے فون پر رجسٹریشن کی چھوٹ دی ہے، اب پی ٹی اے60 روز بعد اوورسیز پاکستانیوں کا موبائل فون بلاک نہیں کرے گا۔

   واضح رہے کہ اس نئے اعلان سے قبل 60 روز بعد اوورسیز پاکستانیوں کو ٹیکس دیکر فون رجسٹرڈ کرانا ہوتا تھا لیکن اب رجسڑڈ کروانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version