Advertisement

کراچی ایئرپورٹ پر نجی کمپنی کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

کراچی ایئرپورٹ

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی کمپنی کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایئرکرافٹ سیلز اینڈ سروسز لیمیٹڈ کا جہاز سکھر سے کراچی آ رہا تھا،جہاز جیسے کراچی ایئرپورٹ رن وے 25 آر پر لینڈنگ کے لیے آیا تو لینڈنگ گیئر نہیں کھلا۔

اس موقع پر کپتان نے جہاز کا لینڈنگ گیئر نہ کھلنے کی اطلاع ایئر ٹریفک کنٹرول کی دی، ایئر ٹریفک کنٹرول نے ایمرجنسی ڈیکلیر کرکے شعبہ فائر کو رن وے کے ساتھ فائر ٹئنڈر تیار رکھنے کی ہدایت دی۔

کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول نے کپتان کو فضا میں چکر لگانے اور فیول ہوا میں ضائع کرنے کی ہدایت دی اور کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر سول ایوی ایشن کے فائر ٹینڈر اور میڈیکل ٹیمیوں کو رن وے کے ساتھ الرٹ کیا گیا ۔

بعدازاں ایمرجنسی لینڈنگ سے قبل طیارے نے فضا میں تین چکر لگائے اور فضا میں چکر لگاتے ہوئے طیارہ کا لینڈنگ گیئرکھلا جس سے طیارے کی نارمل لینڈنگ ہو گئی۔

Advertisement

خیال رہے کہ سی اے اے شعبہ فائر، ایئرسائیڈ اور ایر ٹریفک کنٹرول نے واقعے کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیج دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version