Advertisement

تحریک انصاف اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر قائم ہے، ترجمان پنجاب حکومت

ترجمان پنجاب حکومت

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اسمبلیوں کے حوالے سے اپنے فیصلے پر قائم ہے تاہم حتمی وقت کا اعلان کا اختیار پارٹی نے عمران خان کو دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ انشاءاللہ ہم پنجاب اور پختونخواہ میں انتخابات کے بعد پہلے سے زیادہ اکثریت سے حکومت بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈمی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، امپورٹڈ حکومت کو عوام الیکشن کروانے پر مجبور کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا چور ٹولہ حقیقی آزادی کے سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد بلی کے خواب میں چھچھڑوں کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

 اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ نے پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے، پیپلزپارٹی کے مشاورت کے بعد جلد ہی تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے تمام ایم پی ایز کو ارکان پنجاب اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کروا لئے گئے ہیں تاہم ضرورت پڑنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی جائیگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version