Advertisement

پنجاب کے 10 اضلاع میں ایئر اور واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ

ایئر اور واٹر کوالٹی

پنجاب کے 10 اضلاع میں ایئر اور واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں نجی گاڑیوں کے لئے ٹوکن ٹیکس کو موٹر وہیکل انسپکشن اور سرٹیفکیشن سے مشروط کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے 10 اضلاع میں ایئر اور واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگایا جائے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی بینک پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کیلئے 200ملین ڈالر کا آسان قرضہ دے گا۔

چوہدری پرویزالہیٰ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور، شیخوپورہ، ملتان، ڈی جی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، وہاڑی اور دیگرشہروں میں مانیٹرنگ سسٹم نصب ہوں گے۔

Advertisement

‘پنجاب میں 30 مقامات پر ایئرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگائے جائیں گے’

پرویزالہیٰ نے کہا کہ پنجاب میں 30 مقامات پر ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگائے جائیں گے اور 15 مقامات پر واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں 25 الیکٹرک بسوں سے ماحول دوست پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا اور ماحولیاتی بہتری کیلئے پلاسٹک کو کنٹرول کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔

‘پنجاب میں گرین فنانسنگ اسٹریٹجی تشکیل دی جارہی ہے’

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے پلاسٹک کے ”سنگل یوز“ کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈویژنز میں ”انرجی ایفیشنٹ بلڈنگز“ کے تحت سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر سولر پینل لگائے جائیں گے۔

انکا کہنا ہے کہ پنجاب کے 6 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جاچکا ہے اور پنجاب میں گرین فنانسنگ اسٹریٹجی تشکیل دی جارہی ہے جس کے تحت 50ملین ڈالر کا انوائر منٹ انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا جائے گا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کی ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت

پرویزالہیٰ نے کہا کہ وی آئی سی ایس موٹر وہیکل سرٹیفکیشن میں ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے آلات کی انسپکشن بھی شامل کی جائے گی اور گرین انویسٹمنٹ پروجیکٹ کے تحت 6-انڈسٹریز کو آسان قرضے دیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سٹیل ملز، رائس ملز، اسٹون کریشنگ، لیدر پروسیسنگ انڈسٹریز کو گرین انویسٹمنٹ پروجیکٹ میں شامل کیا جائے گا اور ابتدائی طورپر 100چھوٹے انڈسٹریل یونٹ کو 30ملین ڈالرز کے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے عوام میں ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اجلاس میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی سمیت چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ماحولیات ، ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی اوردیگر حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پشاورمیں پولیس موبائل پر حملہ ،دھماکے میں 4 اہلکار زخمی
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version