Advertisement

رانا ثناء اللہ کو آج اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان

راناثناء اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ  کو آج اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) راولپنڈی میں علاج جاری ہے، امراض قلب کے ڈاکٹرز وزیر داخلہ کا روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ کررہے ہیں۔

ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی طبعیت بہتر ہورہی ہے،رانا ثناء اللہ کو آج اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان 11 نومبر کو ماہر امراض قلب سے معمول کے چیک اپ کیلئے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) میں داخل ہوگئے تھے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کو جمعہ کے روز اے ایف آئی سی راولپنڈی گئے تھے۔

Advertisement

ترجمان نے بتایا کہ تھا کہ وزیر داخلہ نے معمول کا چیک اپ کرایا، رانا ثناء اللہ کا راولپنڈی کے اسپتال میں امراض قلب کے ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کیا۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا پیغام

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اے ایف آئی سی سے جاری اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں بالکل خیریت سے اور ٹھیک ٹھاک ہوں، چھوٹے موٹے چیک اپ و پروسیجر کیلئے اسپتال آیا تھا، تصویروں سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روبہ صحت ہوں انشاء اللہ ایک آدھ دن میں آپ کے درمیان ہوں گا، اسپتال میں رش کرنے کی ضرورت نہیں، اتوار تک گھر آجاؤں گا۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا تھا کہ میرے دوست اور چاہنے والے آپریشن تھیٹر میں میری تصویر دیکھ کر پریشان ہوئے، کافی عرصہ پہلے میری 2004ء میں ہارٹ سرجری ہوچکی ہے، دو تین سال بعد چیک اپ اور پروسیجر ضروری ہوتا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا تھا کہ رانا ثناء اللہ معمول کے طبی معائنے کیلئے اے ایف آئی سی گئے، وفاقی وزیر داخلہ کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں صداقت نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Next Article
Exit mobile version