Advertisement

لندن سے آنے والے دباؤ کو کوئی ماننے کیلئے تیار نہیں، اعجاز چوہدری

اعجاز چوہدری

سینیٹر اعجاز چوہدری جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن مقرر

تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدرینے کہا ہے کہ لندن سے آنے والے دباؤ کو کوئی ماننے کیلئے تیار نہیں۔

اعجاز چوہدری نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  بول نیوز کو کوئی بند نہیں کرسکتا۔ 10 سے 15لاکھ لوگ مارچ میں شرکت کرینگے، عدالت نے بھی کہہ دیا احتجاج کرنا سب کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری،فضل الرحمان کے دورے کسی کام نہیں آئیں گے، زرداری اسلام آباد گئے، مولانا سرکاری جہاز میں دورے کررہے ہیں۔

‘حکومت نے مارچ روکنے کیلئے اربوں روپے لگا دیے’

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 6 روزمیں مثبت باتیں ہوئیں تو تب بھی مارچ جاری رہے گا، لندن سے آنے والے دباؤ کو کوئی ماننے کو تیار نہیں۔

Advertisement

اعجاز چوہدری نے مزید کہا کہ لانگ مارچ پلان کے تحت آگے بڑھ رہا ہے، امپورٹڈ حکو مت چاروں شانے چت ہوگئی ہے، حکومت نے مارچ روکنے کیلئے اربوں روپے لگا دیے، اسلام آباد میں کنٹینرز لگا کر شہریوں کو اذیت میں ڈال دیا۔

شیخ رشید کی گفتگو

دوسری جانب شیخ رشید نے بھی بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بول نیوز کا بول بالا قائم ہوگیا، بول نیوز زبردست کام کررہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عشق میں پابندیاں تولگتی ہیں، بول نیوز بڑے حوصلے اور جرات سے کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بہترین سیاسی حکمت عملی اپنائی، 13 جماعتوں کی سیاست ایک طرف، عمران خان ایک طرف، عمران خان نے 13جماعتوں کو تن تنہا شکست دی۔

’26 نومبرکو پنڈی میں سرہی سر ہونگے’

Advertisement

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں ہفتہ سنگین، پیچیدہ اور گھمبیر ہے، عمران خان نے بہتر کیا 26 نومبر کو پہنچیں اور بادل چھٹ جائیں، 26 نومبر کو پاکستان کا تاریخی اجتماع ہوگا۔

26شیخ رشید نےمزید کہا کہ 26 نومبرکو پنڈی میں سرہی سر ہونگے، عمران خان کے لانگ مارچ سے وفاقی حکومت مزید خوف کا شکار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’کسی کو وزیراعظم بننا ہو تو مقدمات ختم، اگر ہٹانا ہو تو سو مقدمات بن جاتے ہیں‘‘
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
کوریا اورپاکستان ماحولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، چوہدری شافع حسین
خیبرپختون خوا اور مرکز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کروں گا، فیصل کریم کنڈی
کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا، وزیراعظم
قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version