Advertisement

راجہ بشارت سے برطانوی سفارتی وفد کی ملاقات، پاکستان کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال

راجہ بشارت

لاہور: وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت سے برطانوی سفارتی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ امور اور پاکستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں برطانوی فارن آفس کے انچارج پاکستان ڈیسک رچرڈ لنڈسے نے قیادت کی۔

راجہ بشارت نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کا فوکس صرف صوبے کی ترقی ہے، پنجاب میں ریکارڈ قانون سازی کی گئی

وزیر پارلیمانی امور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان میں جلد عام انتخابات چاہتی ہے، عوام 15 روز سے سڑکوں پر ہیں، جوش و جذبہ کم نہیں ہوا، عمران خان کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

‘نواز شریف اور عمران خان کی مقبولیت کا موازنہ ہی نہیں’

Advertisement

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان کی مقبولیت کا موازنہ ہی نہیں، عمران خان کا ایجنڈا انصاف کی حکمرانی اور احتساب ہے۔

راجہ بشارت نے کہا کہ عمران خان ملکی خود مختاری کے حامی اور بیرونی ڈکٹیشن کیخلاف ہیں، عمران خان کے دور میں پاکستان کی معاشی صورتحال کہیں بہتر تھی۔

وزیر پارلیمانی امور مزید کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کی غیرجانبداری پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے، عمران خان عالمی برادری کے ساتھ زیادہ بہتر انداز میں ڈیل کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی فارن آفس کے انچارج پاکستان ڈیسک رچرڈ لنڈسے نے کہا کہ چیئرمین عمران خان پر حملے پر شدید صدمہ پہنچا۔

رچرڈ لنڈسے نے مزید کہا کہ برطانیہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کا خواہاں ہے۔

ملاقات میں ڈپٹی پولیٹیکل قونصلر ایون ہارث، پولیٹیکل ایڈوائزر ہائی کمیشن طلال رضا، برطانوی نمائندہ برائے پنجاب مس کلارا اور پی ٹی آئی رہنما بہروز کمال راجہ بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version