Advertisement

کسٹم حکام کا ضبط کیے گئے پرندوں کی چڑیا گھر کو حوالگی سے انکار

کسٹم حکام نے کراچی کے ایئر پورٹ سے ضبط کیے گئے 100 نایاب پرندے چڑیا گھر کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر ڈائریکٹر چڑیا گھر رضا رضوی کا کہنا ہے کہ  کسٹم حکام نے ضبط کیے گئے پرندے کراچی چڑیا گھر کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

رضا رضوی کا کہنا ہے کہ  قانون کے مطابق کوئی بھی فیصلہ ہونے تک پرندوں کو کے ایم سی کے حوالے کرنا ہوتا ہے۔

کسٹمز حکام نے میٹروپولیٹن کمشنر کو خط لکھ کر وزارت موسمیاتی تبدیلی سے اجازت لینے کا کہہ دیا۔ غیرملکی پرندوں کو وزارت موسمیاتی تبدیلی سے اجازت کے بعد کراچی چڑیا گھر کے حوالے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ   ایک نجی کمپنی نے 100 نایاب پرندے جعلی کاغذات پر جنوبی افریقہ سے منگوائے گئے تھے۔ کسٹم حکام نے وزارت موسمیات کی این او سی جعلی ہونے پر پرندے ضبط کیے تھے۔

Advertisement

کے ایم سی حکام نے پرندے چڑیا گھر کے حوالے کرنے کے لیے کسٹم حکام کو خط لکھا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version