حکومت کو خیبرپختونخوا کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، فنڈز روکے جارہے ہیں، محمود خان

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ حکومت کو خیبرپختونخوا کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، فنڈز روکے جارہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان نے چکدرہ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باقاعدہ طور پر صنم ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا، منصوبہ فوڈ سیکیورٹی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ سی آر بی سی منصوبہ منظور ہو گیا ہے، منصوبے سے جنوبی اضلاع کی چار لاکھ ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔
‘پاکستان کے فیصلے لندن سے ہورہے ہیں’
محمود خان نے کہا کہ پاکستان کے فیصلے لندن سے ہو رہے ہیں، ایک مفرور شخص کو پاکستان کا مستقبل سونپ دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ عمران خان کی قیادت میں ہوگا، مقصد مستحکم پاکستان ہے۔
‘ملک جن حالات سے گزر رہا ہے سب کے سامنے ہیں’
انکا کہنا ہے کہ ملک جن حالات سے گزر رہا ہے سب کے سامنے ہیں، معیشت تباہی کے دہانے اور مہنگائی عروج پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، فنڈز روکے جا رہے ہیں، پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں 62 ارب روپے وفاقی حکومت کے ذمے بقایا ہیں۔
محمود خان نے مزید کہا کہ ایجوکیشن کارڈ منصوبہ شروع کر رہے ہیں، ابتداء سیلاب زدہ علاقوں سے کریں گے، صحت کارڈ و دیگر عوام دوست منصوں کے ذریعے لوگوں پر براہ راست سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا تحصیل چکدرہ میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح
اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے تحصیل چکدرہ میں اربوں روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔
وزیر اعلیٰ نے چکدرہ میں 2 ارب روپے مالیت سے بنائے جانے والے صنم ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا، جس کی مرکزی کینال کی لمبائی 7.3 کلومیٹر جبکہ ذیلی کینال کی لمبائی 5 کلومیٹر ہوگی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیم کی تعمیر سے 2150 کنال اراضی قابل کاشت بنائی جا سکے گی۔
اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے 54 کروڑ روپے مالیت سے مکمل ہونے والی 6 کلومیٹر چکدرہ بائی پاس روڈ کا بھی افتتاح کیا اور پانچ کروڑ 50لاکھ روپے لاگت سے مکمل ہونے والی اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس چکدرہ کا بھیافتتاح کر دیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے چکدرہ میں 283 کنال پر مشتمل پبلک پارک کے قیام اور ڈگری کالج گل آباد میں سائنس بلاک اور اسبنڑ کے مقام پر اسٹیڈیم کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

