Advertisement

جام صادق پل کا متبادل جلد تعمیر کرنے کا فیصلہ

جام صادق پل

 سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان جام صادق پل کے متبادل پل کی تعمیر کو جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ورلڈ بینک کے 31 رکنی وفد کی کنٹری ڈائریکٹر ڈائریکٹر ناجی بین ہسین کی سربراہی میں ملاقات ہوئی۔

Advertisement

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر، ہوسٹنگ پروجیکٹ کیلئے ورلڈ بینک 500 ملین ڈالرز کا لون دی رہی ہے، ہاؤسنگ کمپنی کیلئے اسٹاف کی بھرتی، کنسلٹنسی، مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم مکمل ہونے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گھروں کی تعمیر کا کام جلد سے جلد شروع کرنا چاہتے ہیں، سردیاں بھی شروع ہورہی ہیں ہمارے لوگ تکلیف میں ہیں۔

اس دوران کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہا کہ ورلڈ بینک ہاؤسنگ پروجیکٹ کیلئے فنڈز جاری کرنے جارہی ہے۔

سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان جام صادق پل کا متبادل جلد تعمیر کرنے پر اتفاق

ملاقات میں سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان جام صادق پل کے متبادل پل کی تعمیر کو جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیلاب سے 500 سڑکیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں، جن میں سے 268 سڑکیں ورلڈ بینک کے تعاون سے مرمت کی جائیں گی۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک ان سڑکوں کیلئے 80 ملین ڈالرز دی رہی ہے، ورلڈ بینک کی ضرورت مطابق پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔

سندھ حکومت اور ورلڈبینک کے درمیان سندھ سولر پروجیکٹ جلد شروع کرنے پر بھی اتفاق

دوسری جانب سندھ حکومت اور ورلڈ بینک پراپرٹی ٹیکس کے سروے کا پروجیکٹ جلد شروع کرنے پر بھی اتفاق لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ٹیکنیکل ماہرین ہایئر کیا جا رہا ہے تاکہ پروجیکٹ فائنل کیا جائے، سندھ سولر پروجیکٹ سیلاب متاثر علاقوں میں شروع کرنا چاہتے ہیں، سیلاب متاثر علاقوں میں نئے تعمیر کیے جانے والے گھروں کو سولر سسٹم دینا چاہتے ہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ورلڈ بینک نے پروجیکٹ شروع کرنے پر اتفاق کیا، یہ پروجیکٹ اب کراچی میں اگلے ماہ سے شروع کیا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ وفد میں ورلڈ بینک کے مختلف سیکٹر کے سربراہاں شریک ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزراء، مشیراں، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور متعلقہ سیکریٹریز اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version