پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ہمیشہ ملک کے لئے قربانی دی ہے، وقار مہدی

جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ وقار مہدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ہمیشہ ملک کے لئے قربانی دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ وقار مہدی نے کورنگی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی 30 نومبر کو اس سال کراچی نشتر پارک میں جلسہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ 30 نومبر 1967 کو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ڈاکٹر مبشر حسن کی لاہور رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کو بنایا اور پی پی نے تھوڑے عرصہ میں عوام میں مقبولیت حاصل کی۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن جیت کر ذوالفقار علی بھٹو منتخب وزیر اعظم بنے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ترقی دلائی۔
وقار مہدی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد پارٹی کو بیگم نصرت بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے سنبھالا، محترمہ بینظیر بھٹو 1986 میں جلا وطنی ختم کرکے پہچیں تو عوام نے انکا والہانہ استقبال کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی پی کی لیڈرشپ اور کارکنوں نے ملک کے لئے قربانی دی ہے، کورنگی میں پی پی کا کوئی نمائندہ نہیں لیکن پی پی ترقیاتی کام کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی ہے اور انہیں آج کے کورنگی جلسے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ وقار مہدی نے مزید کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کہا ہے کہ 30 نومبر کو کراچی میں نشتر پارک میں پی پی تاریخی جلسہ کرے گی جبکہ انہیں کراچی جلسے میں شرکت کی درخواست بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News