Advertisement

ہمارا واحد مقصد اپنی عوام کی خدمت ہے، سردار تنویر الیاس

سردار تنویر الیاس

حکومت میں آکر اپنے وعدے وفا کریں گے، سردار تنویر الیاس

سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ہمارا واحد مقصد اپنی عوام کی خدمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے گزشتہ روز چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ چوہدری محمد اختر کی بیٹی کی شادی کی تقریب اور ہاؤسنگ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر رہنے والے لوگ نامساعد حالات کے باوجود اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بھارتی فوج کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔

  انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ منصوبہ سے لائن آف کنٹرول کے علاقوں میں شہداء، مستحقین اور بیواؤں کے لئے 500 گھر کورٹ کے تعاون سے تعمیر کیے جا رہے ہیں، جس کا واحد مقصد انسانیت کی خدمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کورٹ کے تعاون سے جلد ائیر ایمبولینس سروس شروع کرے گی جبکہ ہمارا واحد مقصد اپنی عوام کی خدمت ہے۔

Advertisement

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ کوشش کریں فلاحی کاموں میں حصہ بنیں اور نیت صاف رکھیں تو الله تعالٰی کامیابی ضرور دیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version