Advertisement

اب سندھ میں کوئی اسکول بند نہیں ہوگا، سردار شاہ

سردار علی شاہ

 سردار شاہ اب سندھ میں کوئی اسکول بند نہیں ہوگا، اساتذہ بھرتی کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ثقافت و تعلیم  سردار شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا اور سیلاب کی وجہ سے کچھ ایکٹوٹیز تعطل کا شکار ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کو ثقافت کے حوالے سے خاص اہمیت حاصل ہے جبکہ جمن در بدر نے اپنی پوری زندگی جمہوریت و فن کیلئے وقف کر دی تھی۔

  ان کا کہنا تھا کہ ثقافت کے حوالے سے سندھ بھر میں تقریبات ہوں گی، اس قسم کے پروگرام برداشت کو فروغ دیتے ہیں۔

سردار شاہ نے کہا کہ موہن جو دڑو کی صد سالہ تقریبات کا پہلا مرحلہ پیرس میں ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں موہن جو دڑو کے حوالے سے تقریبات ہوں گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مارچ لانگ مارچ نہیں رانگ مارچ ہے جبکہ عمران کی کارستانیوں کے بعد دو دہائیوں تک بحالی ممکن نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک ڈرامہ اور یہودی ایجنٹ ہے، اس کو انتشار پھیلانے کیلئے لاؤنچ کیا گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کرانا مجبوری ہے، ہمارے پاس سیکورٹی کیلئے پولیس نہیں ہے کیونکہ پولیس و رینجرز سیلاب متاثرہ علاقوں میں مصروف ہیں۔

صوبائی وزیر ثقافت و تعلیم  سردار شاہ نے مزید کہا کہ جو اسکول بند تھے وہ اساتذہ کی کمی کی وجہ دے تھے لیکن اب سندھ میں کوئی اسکول بند نہیں ہوگا، اساتذہ بھرتی کر چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version