Advertisement

ہم دنیا میں کتاب پڑھنے والوں کی فہرست میں بہت پیچھے ہیں، بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب

ہمیں بےسہارا بچوں کو ذمہ دار شہری بنانے کیلئے اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈالنا چاہیے، گورنر پنجاب

بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ہم دنیا میں کتاب پڑھنے والوں کی فہرست میں بہت پیچھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں مرزا اشتیاق بیگ کی کتاب کی رونمائی میں موجود ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کتاب انسان کی بہترین دوست ہے، مجھے نصاب تعلیم پر کام کرنے کا موقع ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بچوں کے بستے کم وزنی ہوں، کتاب پڑھنے والوں کی تعداد پاکستان میں بہت کم ہے جبکہ ہم دنیا میں کتاب پڑھنے والوں کی فہرست میں بہت پیچھے ہیں۔

 بلیغ الرحمان نے کہا کہ مجھ سے سوال ہوا کہ کیا دینی تعلیم دینا حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے؟ جبکہ ہم نے قرآن کی تعلیم کا سرکاری سطح پر اہتمام کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آج گورنر ہاؤس لاہور کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے، پی ٹی آئی والوں نے ٹائر جلا کر گورنر ہائوس کے اندر پھینکے جبکہ گورنر ہائوس کے دروازے کو بھی پی ٹی آئی والوں نے نقصان پہنچایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کو قومی املاک کو نقصان پہنچانا درست نہیں ہے، اسلام آباد کے راستوں میں درخت کاٹ کر جلائے گئے ہیں۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی کے حوالے سے احکامات دے دئیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version