Advertisement

ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلز پارٹی سے متعدد مطالبات منوا لیے

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان  نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی )  سے متعدد مطالبات منوا لیے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم  پاکستان کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی  میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے۔

مذاکرات میں ایم کیو ایم  پاکستان متعدد مطالبات منوانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ایم کیو ایم  پاکستان کراچی اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ کراچی اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹرز ایم کیو ایم کے نامزد کردہ  ہوں گے۔

پیپلز پارٹی میئر/ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات میں اضافہ کرنے پر بھی راضی ہوگئی۔واٹر بورڈ، کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو میئر/ ایڈمنسٹریٹر کے ماتحت کرنے پر  بھی اتفاق ہوگیا۔

Advertisement

بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ضلعی میونسپل کارپوریشنز کے مالی وسائل میں اضافے پر بھی اتفاق کرلیا گیا۔

پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم  پاکستان کو صوبائی حکومت میں شمولیت کی دعوت بھی دے دی ہے۔ ایم کیو ایم  پاکستان کے 4 وزراء کو سندھ کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

ایم کیو ایم  پاکستان کے نامزد کردہ مشیر بھی سندھ کابینہ میں شامل کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version