عمران خان اپنی ذات کیلئے نہیں قوم کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، فیصل جاوید

فیصل جاوید
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ذات کیلئے نہیں قوم کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔
فیصل جاوید نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، قوم کا جذبہ پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔
‘جمہور کو فیصلے کا اختیار دے دینا چاہیے’
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جمہور کو فیصلے کا اختیار دے دینا چاہیے، عوام کا راج ہونا چاہیے کہ کس کو منتخب کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی جدوجہد منزل پر پہنچنے تک جاری رہے گی، عمران خان پر جس طرح حملہ ہوا اس میں بچ جانا ایک معجزہ ہے۔
عثمان ڈار کی گفتگو
دوسری جانب عثمان ڈار نے بھی بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ جتنے مرضی کنٹینر لگادیں عوام بہا کر لے جائیں گے۔ ملک میں صاف وشفاف انتخابات ہونے چاہئیں۔
‘عمران خان کی کال پر سب ڈٹ کر کھڑے ہیں’
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے جن 3افراد کو نامزد کیا انکے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوا، عمران خان حملے کے مقدمے کیلئے عدالت سے رجوع کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی کال پر سب ڈٹ کر کھڑے ہیں، سیالکوٹ سے قافلہ لے کر وزیرآباد پہنچ گئے، کارکن پرجوش ہیں،عمران خان کی کال پر پہنچے۔
وزیرآباد: حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ آغاز آج سے ہوگا
پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا آج سے دوبارہ آغاز ہونے جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جہاں سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے باعث عارضی طور پر ختم کردیا تھا آج سے ایک بار پھر اسی مقام سے حقیقی آزادی کے مارچ کا آغاز کیا جائیگا۔
نیا کنٹینر تیار اور سیکیورٹی کی صورتحال:
لانگ مارچ پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد قائدین کیلئے نیا کنٹینر تیار کیا گیا ہے جس ہر بلٹ پروف شیشہ لگانے کے علاوہ دیگر حفاظتی اقدامات بھی کئ جارہے ہیں جبکہ لانگ مارچ کی سکیورٹی کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

