Advertisement

بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال، درکار رقم پنجاب حکومت سے لینے کا فیصلہ

ای وی ایم

بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال کی پیش نظر درکار رقم پنجاب حکومت سے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیاہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بلدیاتی انتضخابات کے لئے ای وی ایم کی پروکیورمنٹ کیلئے 45 ارب 55 کروڑ سے زائد رقم درکار ہے اور الیکشن کمیشن کے پاس مشینوں کی خریداری کیلئے اتنے فنڈز نہیں ہیں تاہم  الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کی لاگت پنجاب حکومت سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی پنجاب سے 45 ارب روپے کے فنڈز مانگنے کیلئے مراسلہ بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے حکام کو آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کو دی جانے والی بریفنگ کے مطبق ای وی ایم کی پروکیورمنٹ کیلئے 45 ارب 55 کروڑ سے زائد رقم درکار ہے جبکہ ای وی ایم کرانے کے انتخابی اخراجات 35 ارب روپے ہوں گے  اور انتخابات کیلئے 3 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بھی درکار ہوں گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ پنجاب میں بلدیاتی قانون میں ای وی ایم پر الیکشن کرانے کی شق شامل کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version