چاند کو مکمل گرہن آج لگے گا

سال 2022 کا سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا جس دوران چاند کو مکمل طور پر گرہن لگے گا۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر اسپیس آبزرویٹری ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ مکمل چانگ گرہن پاکستان کے کچھ حصوں میں دیکھا جا سکے گا جبکہ شہر کراچی میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا۔
اسکے علاوہ دنیا بھر میں ایشیا، آسٹریلیا، نارتھ امریکا، جنوبی و مشرقی یورپ میں بھی چاند گرہن دیکھا جائیگا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی وقت کے مطابق چاند کو گرہن دن 1 بجکر 2 منٹ پر لگنا شروع ہوگا اور مکمل گرہن 3 بجکر 17 منٹ پر لگے گا۔
چاند گرہن 4 بجے اپنے عروج پر ہوگا جبکہ اس کا اختتام شام 6 بجکر 56 منٹ پر ہوگا تاہم 5.45 پر کراچی میں چاند گرہن دیکھا جا سکے گا۔
خیال رہے کہ چاند کو گرہن 5 گھنٹے 56 منٹ تک لگے گا ۔
جزوی چاند گرہن کیا ہے؟
اس گرہن کے دوران چاند پوری طرح نہیں چھپتا ہے اور صرف چاند کا کچھ حصہ ہی زمین کے سائے میں آتا ہے۔
گرہن کی نوعیت کتنے گہرے سرخ رنگ یا خاکی اور زنگ کے رنگ کی طرح ہو گی اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ زمین کا عکس چاند کی تاریک سطح پر کسی طرح پڑتا ہے۔
ناسا کے مطابق مکمل چاند گرہن کبھی کبھار ہی ہوتا ہے لیکن جزوی گرہن سال میں دو مرتبہ ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News