Advertisement

پاکستان کو نان الیکٹڈ لوگوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، فواد چوہدری

فواد چوہدری

فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو نان الیکٹڈ لوگوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بول نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شعور کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے جو واپس نہیں جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہماری توقعات سے زیادہ لوگ جمع ہوئے تھے اور عوام کے بڑے اجتماع سے ظاہر ہے لوگ ڈرے نہیں، عوام خوف کا شکار ہونے کے بجائے ردعمل دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداروں نےطےکرلیاکہ ان کاکوئی کردارہی نہیں کیونکہ ارشد شریف نے چیف جسٹس کوخط لکھاتھاکہ یہ مجھےماردیں گے لیکن ان کے خط پر کوئی ردعمل نہیں دیاگیا، اعظم سواتی نےہفتےسےدرخواست دی ہےکچھ نہیں ہوا ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بند کمروں میں فیصلےکر کے عوام پرمسلط کیے جاتے ہیں لیکن کوئی بھی پاکستان کے فیصلے نہیں کرسکتا ہے کیونکہ پاکستان کے فیصلے پاکستان کے عوام نے کرنے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو عوامی جمہوری مملکت کیلئےعمران خان کے ساتھ  کھڑا ہونا ہوگا اور عوام نےفیصلہ کرناہے نان الیکٹڈ کےغلام رہیں گے یاحقوق لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Next Article
Exit mobile version