Advertisement

انتخابات کا بائیکاٹ کسی صورت نہیں کرینگے، راجہ فاروق حیدر

راجہ فاروق

راجہ محمد فاروق حیدرنے کہا ہے کہ انتخابات کا بائیکاٹ کسی صورت نہیں کرینگے۔

سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کے لیے شدید ترین تحفظات کے باوجود میدان کھلا نہیں چھوڑ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان دھاندلی کو ووٹ کے ذریعے ناکام بنائیں،اپوزیشن جماعتیں مرحلہ وار انتخابات کو مسترد کرتی ہیں۔

راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ حکومت نے  دھاندلی کا منصوبہ بنایا ہوا ہے ، میری شاہ غلام قادر  چوہدری لطیف اکبر چوہدری  یاسین سردار عتیق احمد خان سے اس سلسلہ میں بات ہوئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتظامیہ پولیس حکومت کی ہے غیر تربیت یافتہ افراد کے ذریعے صاف شفاف انتخابات ممکن نہیں اور یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بھی خلاف ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اتنے بڑے فیصلے پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت تک نہیں کی، انتخابات کا بائیکاٹ کسی صورت نہیں کرینگے۔

سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان عوامی حمایت سے حکومتی ہتھکنڈوں کو ناکام بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version