ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

جب میئر، وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم ہمارا ہو گا تو فرق نظر آئے گا، مرتضیٰ وہاب
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
اس موقع پر متعلقہ حکام نے ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو بریفنگ دی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ویسٹ ہارف میں جاری ترقیاتی کاموں اور ڈاکیارڈ روڈ کی بحالی کے کام کا بھی جائزہ لیا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آئی سی آئی برج کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کیماڑی میں بھی جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور ہاکس بے پر مچھلی چوک تا کینپ سڑک کی تعمیر کا جائزہ بھی لیا جبکہ کام میں سست روی پر ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مچھلی چوک تا کینپ روڈ کی تعمیر کے لئے کانٹریکٹرز کو تیس نومبر کی ڈیڈلائن دیدی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے حکام کو ہدایت دی کہ ہاکس بے روڈ کو بروقت مکمل کیا جائے اور تیس نومبر تک یہ سڑک مکمل کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

