Advertisement

مرحوم ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا معاملہ، شہید کی والدہ ہائیکورٹ پہنچ گئیں

مرحوم اینکر پرسن ارشد شریف شہید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم نہ کرنے کے خلاف ان کی والدہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق ارشد شریف کی والدہ رفعت آرا علوی نے بطور پٹشنر بائیو میٹرک تصدیق کروائی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ 3 نومبر کو ارشد شریف کی فیملی کے فوکل پرسن نے انتظامیہ سے رپورٹ مانگی ، انتظامیہ نے کہا ان کے پاس پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں پولیس کے پاس ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ فیملی فوکل پرسن پولیس کے پاس گئے تو انھوں نے بھی انکار کرتے ہوئے انتظامیہ سے رابطے کا کہہ دیا ، پمز انتظامیہ سے بارہا رابطہ کیا نہ انکار کرتے ہیں نہ رپورٹ فراہم کرتے ہیں۔

والدہ کا درخواست میں کہنا ہےکہ پمز اور لوکل انتظامیہ نے ارشد شریف فیملی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ متعلق اندھیرے میں رکھا ہوا ہے ، شہید ارشد شریف کی فیملی کی مشکل وقت میں رپورٹ کے لیے تذلیل کی جا رہی ہے۔

Advertisement

درخواست میں کہا گیا کہ پٹشنر کو شک ہے کہ حقائق مسخ کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں رد وبدل کیا جا سکتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پورے عمل کو شفاف بنانے کے لیے ارشد شریف فیملی کو ہر لمحہ آگاہ رکھا جائے ، بغیر کسی تھرڈ پارٹی کی مداخلت کے پورے عمل کو آگے بڑھانے کی ہدایت کی جائے ، ارشد شریف فیملی کے فوکل پرسن کو پورے عمل میں شامل کیا جائے۔

شہید ارشد شریف کی والدہ کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ارشد شریف فیملی کو فراہم کی جائے بغیر فیملی اجازت پبلک نہ کی جائے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version