Advertisement

موٹرویز پر گاڑیوں کی حدرفتار اب کتنی ہوگی؟

  • محمد
  • شيئر

پاکستانی معیشت کی طرح پاکستانی موٹرویز بھی زوال کاشکار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق  موٹرویز پر گاڑیوں کی حدرفتار میں اضافے کے بجائے کمی  کر دی گئی۔

 موٹرویز پر پہلے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے کی اجازت تھی جو اب کم کرکے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کردی گئی ہے۔

اب 100 کلو میٹر فی گھنٹہ  کی رفتار سے زیادہ تیز گاڑی چلانے والے کا چالان کرکے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ  ناقص تعمیر کی وجہ سے حادثات میں اضافے کی وجہ سے حدرفتار کم کردی گئی ہے۔ موٹرویز پر حد رفتار لائٹ وہیکل کے لیے 120 سے کم کر کے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ  جبکہ  ہیوی ٹریفک کے لیے 100 سے کم کر کے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کردی گئی ہے۔

Advertisement

لاہور سیالکوٹ موٹروے،ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے اورپنڈی بھٹیاں ملتان موٹروے پر حدرفتار کم کی گئی ہے۔ لاہور اسلام آبادموٹروے پر ٹھوکر نیازبیگ سے راوی ٹول تک بھی حد رفتار کم کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے موٹرویز پر حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بعد ان موٹرویز پر حد رفتار کم کردی گئی ہے۔ ناقص تعمیر ات کی وجہ سے ان موٹرویز پر حادثات زیادہ ہو رہے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  حال ہی میں بنائی جانے والی دولائن لاہور سیالکوٹ موٹروے مکمل فینس بھی نہیں ہے۔ ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے پر ٹیکنکل مسائل کی وجہ سے حادثات کا معاملہ سینیٹ میں بھی اٹھاتھا۔ ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کامعاملہ اٹھانے کے باوجود کسی نے توجہ نہیں دی۔

وفاقی سیکرٹری مواصلات  نے اعتراف کیا کہ  جو موٹروے غیر ملکی کمپنیوں نے بنائی ہیں اس پر کوئی شکایات نہیں آتیں تاہم   جو موٹروے پاکستانی کمپنیوں نے بنائی ہیں اس پر بہت زیادہ مسائل ہیں اور شکایات آرہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ حادثات حیدرآباد کراچی موٹروے پر ہوتے ہیں۔زیادہ حادثات ہونے کے باوجود ایم 9 پر حد رفتار کم نہیں کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version