Advertisement

حکومت پر لانگ مارچ کا بڑھتا ہوا دباؤ، قبل ازوقت انتخابات کا سگنل مل گیا

قبل ازوقت انتخابات

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ کا مارچ کے حکومت پر بڑھتے ہوئے دباؤ کی پیش نظر عمران خان کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ تقویت اختیار کرگیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا دباوحکومت پرمسلسل بڑھنے لگا ہے جس کے باعث مسلم لیگ ن کے اندر تحریک انصاف کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ تقویت اختیار کرگیا ہے۔

اس حوالے سے لیگی رہنماؤں کی جانب سے پارٹی قیادت سے شکوے بھی کئے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی و مسلسل معاشی حالت کا بگاڑ سیاسی ساکھ کو نقصان پہناچا رہاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے مسلم لیگ ن کو  قبل از وقت انتخابات کی تیاریوں کا سگنل دے دیا گیا ہے تاہم قبل ازوقت انتخابات کا انقعاد اپریل یا مئی میں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے راستوں میں لیگی رہنماوں کے جلسے اسی سلسلے کی کڑی ہے اور لانگ مارچ کے زریعے تحریک انصاف ووٹرز کو اپنی طرف مائل کر رہی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ عمران خان کی عوام میں مقبولیت اور سیاسی عدم استحکام کے دباؤ کے پیش نظر حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف سے دوبارہ بیک ڈور مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور گزشتہ رات تحریک انصاف کے 3 اہم رہنماؤں کو حکومتی فیصلے سے آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی مذاکرات کی پیشکش پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر نتیجہ خیز مذاکرات کرنے ہیں تو دروازے کھلے ہیں جس پر حکومتی پیامبر کی جانب سے بیک ڈور مذاکرات نتیجہ خیز ہونے کی یقین ہانی بھی کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بیک ڈور مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں مارچ 2023 کو عام انتخابات کا اعلان متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version