Advertisement

عمران خان نے مجھے سندھ کی ذمہ داری دی ہے، علی زیدی

علی زیدی

ہماری جنگ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، علی زیدی

علی زیدی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے سندھ کی ذمہ داری دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماء علی زیدی نے جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ریاست مدینا کی بات کی ہے، ریاست مدینا میں کمزور کو قانون تحفظ دیتا تھا، اپنی ذات سے دوسروں کو فائدہ پہنچاؤ۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کا نام لینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، سندھ میں تنظیم سازی مکمل کرنی ہے، ہمارا مقابلہ پاکستان کے بڑے ڈاکو سے ہے۔

علی زیدی نے یہ بھی کہا کہ اس ملک کی تقدیر بدلنے جا رہی ہے، ہمیں فٹ بال کی طرح کبھی اس طرف کبھی اس طرف پھینکا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ہم سب عمران خان کے سپاہی ہیں، عمران خان نے مجھے سندھ کی ذمہ داری دی ہے۔

Advertisement

علی زیدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنا سب کچھ اس ملک کے لیے داؤ پر لگا دیا،75 سال میں عمران خان آپ کو ملا ہے، عمران خان کو سمجھنے کے لیے وقت لگے گا۔

علی زیدی نے کہا کہ عمران خان نے ڈائری اٹھا کر کہا کے میں آزاد اور خدار ہوں غلامی نہیں کروں گا، عام انتخابات میں عمران نوابشاہ سے الیکشن لڑیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچیس سال پہلے عمران نے بتایا دیا تھا کہ یہ سب چور ڈاکو میرے خلاف ہونگے، سندھ میں بڑی شخصیات بہت جلد شمولیت کریں گی، انشاءاللہ سندھ میں پی ٹی آئی بنائے گی۔

پی ٹی آئی کے رہنماء علی زیدی نے مزید کہا کہ کل خان صاحب اعلان کریں گے، عمران خان کے اعلان کے بعد ہمیں پنڈی پہنچنا ہیں، ایک بار پھر سندھ سے لوگ پہلے سے زیادہ پنڈی جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیراعظم مقرر
مصری شاہ میں سب انسپکٹر کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
معروف پاکستانی سیاستدان انتقال کرگئے
پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف
9 مئی سے حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہونا شروع ہوجائینگے، علامہ طاہر اشرفی
Next Article
Exit mobile version