Advertisement

ڈائریکٹر سفاری پارک کی واٹر بورڈ کو پارک سے گزرنے والی لائن کی مرمت کرانے کی درخواست

ڈائریکٹر سفاری پارک نے واٹر بورڈ کو پارک سے گزرنے والی لائن کی فوری مرمت کرانے کی درخواست کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر سفاری پارک بلدیہ عظمی کراچی نے واٹر بورڈ کو خط لکھ دیا۔

خط میں بولا گیا کہ سفاری پارک سے گزرنے والی بڑی لائن برسوں سے رس رہی ہے، حالیہ دنوں میں لائن سے پانی کے رسائو میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ڈائریکٹر سفاری پارک نے کہا کہ پانی کے رسائو سے سفاری پارک میں پانی جمع ہے، لائن سے رسنے والا پانی یونیورسٹی روڈ کو بھی متاثر کر رہا ہے، سفاری پارک آنے والے شہری بھی پانی جمع ہونے کی شکایات کر رہے ہیں۔

خط میں انہوں نے لکھا کہ ساری صورتحال میں سفاری پارک کو بڑے مالی خسارے کا سامنا ہے، واٹر بورڈ ہنگامی بنیادوں پر سفاری پارک سے گزرنے والی لائن کی مرمت کرائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version