Advertisement

جدید ترین مسافر ریلوے کوچز کا پہلا بیج تیار، جلد پاکستان پہنچے گا

پاکستان ریلوے کے لیے چین میں تیار ہونے والے 46 مسافر کوچز کا پہلا بیج 24 نومبر کو کراچی بندرگاہ پہنچے گا۔

کانٹینٹ سیل بول نیوزاسلام آباد کے مطابق پاکستان کے لیے چین میں تیار ہونے والی 230 جدید ترین مسافر ریلوے کوچز کا پہلا بیج تیار  ہو گیا ، 46 تیار مسافر کوچز کا پہلا بیج 24 نومبر کو کراچی بندرگاہ پہنچے گا ۔

اس کے علاوہ 184 مسافر کوچز کا سامان چین سے آئے گا اور کیرج فیکٹری اسلام آبا دمیں اسمبل ہوگا۔

پاکستان ریلوے کی 46 جدید مسافر کوچز چینی کمپنی نے تیا رکر کے پاکستان روانہ کردی ہیں ،46 مسافر کوچز میں اکانومی ،اے سی اسٹینڈرڈ،اے سی پالر کی کوچز شامل ہیں۔

اکانومی کے16، اے سی اسٹینڈرڈ کے 16 اور اے سی پالر کی 6 کوچز شامل ہیں۔چین سے آنے والی کوچز میں 4 بریک وین اور 4 لگیج وین بھی شامل ہیں۔

Advertisement

جدید کوچز 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جاسکتی ہیں جبکہ 184 مسافر کوچز پاکستان میں اسمبل کی جائیں گی۔ چینی کمپنی 184 کوچز کا سامان پاکستان لے کر آئے گی ۔184 مسافر کوچز کو کیرج فیکٹری اسلام آباد میں اسمبل کیا جائے گا۔

حکام کی طرف سے جدید کوچز کو بندرگاہ سے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچانے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

کراچی پورٹ سے کراچی کینٹ اسٹیشن کے ٹریک کومکمل فعال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ٹریک سے رکاوٹوں اور جھاڑیوں کو فوری ہٹایا جائے تاکہ نئی کوچز پر کسی قسم کی خراشیں نہ آئیں۔

کوچز کو لانے والا بحری جہاز کے پی ٹی کی برتھ نمبر 24 پر لنگر انداز ہوگا،مسافر کوچز کا بحر ی جہاز سے اتارتے وقت کوچز کی ٹرالی اتاری جائے،کوچز کی منتقلی کے لیے ایک انجن بھی فراہم کیا جائے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version